Energy & Electricity

توانائی "۔ توانائی کی کئی اقسام ہیں لیکن آج ہم بجلی کی بات کریں گے ۔بجلی جو کہ مختلف ذرائع سے پیدا کی جاتی ہے، جن میں کوئلے، ڈیزل پٹرول،پانی ہے ۔اس کے علاوہ سورج ،ہوا اور کائناٹک میگنٹ ذرائع سے بھی پیدا کی جاتی ہے ۔بجلی کا کرنٹ دو طرح کا ہے، ایک اے سی(الٹرنیٹو کرنٹ) اور دوسرا ڈی سی(ڈائریکٹ کرنٹ)کہلاتا ہے ۔ اے سی کرنٹ بڑی ٹربائینز کرتی ہیں اور یہ بے ترتیب ہوتا ہے، کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے جبکہ ڈی سی کرنٹ بیڑیوں کا ہے اور یہ کم یا زیادہ نہیں ہوتا ہے بلکہ ترتیب کے ساتھ چلتا ہے ۔ بڑی ٹربائینز سے پیدا اے سی کرنٹ 11 کے وی تیار ہوتا ہے۔، بڑی تاروں سے گرڈ اسٹیشن تک اور پھر آگے تاروں سے ٹرانسفارمر تک اور ٹرنسفارمر سے آگے کمرشل یا گھریلو صارفین تک پہنچایا جاتا ہے ۔ سورج ہوا سے پیدا بجلی بیٹری میں محفوظ بھی کی جاتی ہے ، اور استمعال بھی ۔ آئندہ چند سالوں میں ٹربائینوں سے تیار بجلی اور تاروں کا جال ختم ہو جائے گا، اس کی جگہ سورج ہوا ، ایٹمی بجلی اور کائناٹک میگنٹ جیسے دوسرے ذرائع صارفین استعمال کریں گے،جو کہ ان کے ذاتی ملکیت ہونگے ۔توانائی زندگی کے لئے لازم ہے اور اس کا انحصار دوسرے خدماتی اداروں پر نہ ہو گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Digital & #Future assests

#Crypto currency

#Energy , #Electricity